لندن( نیٹ نیوز) رحم دل شخص نے برفیلے تالاب میں پھنسے کتے کو بچالیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو کس ملک یا علاقے کی ہے اس بارے میں معلوم نہیں لیکن سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگ اس انسان کو داد دے چکے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا برفیلے تالاب میں پھنسا ہوا تھا اور سردی سے ٹھٹھر رہا تھا۔وہاں سے گزرنے والے شہری نے جب صورت حال دیکھی تو کتے کو بچانے کافیصلہ کیا اور بغیر سوچے برفیلے تالاب میں چھلانگ لگا دی اور برف توڑتے ہوئے پانی میں جا کر کتے کی جان بچا لی۔