لاہور (پ ر )ہر سال جنوری کو رحم کے کینسر بارے میں آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ پاکستان میں رحم کے کینسر کی صورتحال پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی کنسلٹنٹ گائناکالوجک اونکالوجی ڈاکٹر شہلا امداد علی کا کہنا تھا کہ یہ کینسر کی ایک ایسی قسم ہے جس سے آسانی سے بچا سکتا ہے اور بر وقت تشخیص سے اسکا کامیاب علاج بھی ممکن ہے ۔ اس سے بچائوکیلئے ایک ویکسین بھی دستیاب ہے ۔ پاکستان میں اس بیماری کے اعداد و شمار کے حوالے سے بات کرتے ڈاکٹر شہلا نے بتایا کہ ہمارے ہاں ہلاکتوں کی شرح کافی بلند ہے کیونکہ عومی سطح پر اس کینسر کی سکریننگ ، بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر وعلاج اور ویکسین کے استعمال پر خاص توجہ نہیں دی جاتی ۔