کراچی(سٹاف رپورٹر)پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی مشقیں جاری ہیں۔ گزشتہ روزکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے مشقوں کا معائنہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطاب ان مشقوں میں پاک فوج کے جوان پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، فوجی مشقوں میں کراچی اور پنوں عاقل کے جوان حصہ لیں رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹنینٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کو سراہا۔