اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 جولائی کو طلب کر لیا۔ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہو گاجس میں ملکی موجودہ صورتحال زیربحث آئے گی۔ آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور دیگر اسیرارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواستیں دیدی گئی ہیں۔ گزشتہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر ہوا تھا جو ایک دن جاری رہاتاہم اس موقع پرسپیکر قومی اسمبلی نے کسی گرفتار رکن کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے تھے ۔ 29 جولائی کے اجلاس کے بارے میں تاحال پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے کوئی صورتحال واضح نہیں ہو سکی۔