پشاور(92نیوز) پیمرا ریجنل آفس خیبر پختونخوا (نارتھ ریجن ) ٹیم نے ہری پور میں چھاپہ مارکر کیبل آپریٹر کو انڈین مواد نشر کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔پیمرا کے حکام نے ہوم کیبل کھلا بٹ ٹائون شپ کے دفتر کو سیل کر دیا اور وہاں نصب مختلف آلات قبضے میں لے لئے ، ضبط شدہ آلات میں ریسیور ز ، ٹرانسمیٹرز اور سی ڈیزوغیرہ شامل ہیں ۔یہ کارروائی پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت موصول ہونے پر کی گئی۔