لاہور (کلچرل رپورٹر، نیٹ نیوز) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نئے ویڈیو پیغام میں اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے پر اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ یہ ویڈیوز میں نے خود بنائی تھی لیکن میرا مقصد انہیں وائرل کرنا نہیں تھا، میں ویڈیوز لیک کرنیوالوں کو معاف نہیں کرونگی، ایف آئی اے حکام قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ گلوکارہ نے کہا اب میں اپنی باقی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق بسر کرونگی اور حمد وثنا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرونگی ۔انہوں نے مزید کہا مجھے می ٹو مہم کی طرح ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ مہم چلانے کیلئے بھی اکسایا گیا لیکن میں یہ سب نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میرا جسم میرے پیدا کرنیوالے کی مرضی ہے ۔لوگوں نے کہا مودی پر تنقید کرنے یا وزیراعظم عمران خان کی مخالفت پر مجھے نشانہ بنایا گیا، کچھ نے فوج کو بھی ملوث کر دیا۔اب میں صوفیانہ کلام اور نعت خوانی کرونگی،دعا ہے مجھے اپنی حقیقی و آخرت کی زندگی سنوارنے کا موقع ملے ۔