کراچی (کلچرل رپورٹر) آرٹس کونسل آ ف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے ٹی وی اداکار گلاب چانڈیو کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں گلاب چانڈیو کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انکی و اداکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔