لاہور(کلچرل رپورٹر،نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت نے پنجاب آرٹس کونسل، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں نئے افسران کی تعیناتیاں کر دیں ۔ زاہد عقیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن ہیڈ آفس، شیرباز اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹینجیبل کلچرل ہیریٹیج ہیڈ آفس، توحید احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر میوزک اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح اور لقمان آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر پکار ہیڈ آفس لگا دیئے گئے جبکہ سلیمان پروگرام آفیسر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی، شمسہ گیلانی پروگرام آفیسر پنجاب آرٹس کونسل گوجرانوالہ، اسد رضا موہل پروگرام آفیسر پنجاب آرٹس کونسل گوجرانوالہ، عدنان خالق بھٹی پروگرام آفیسر پنجاب آرٹس کونسل سرگودھا، آمنہ اسلم پروگرام آفیسر پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد، عمران رضا پروگرام آفیسر پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباداور زاہد اقبال پروگرام آفیسر پنجاب آرٹس کونسل ملتان تعینات کر دیئے گئے ۔ادھر ریلوے حکام نے گریڈ 19،18،17کے 16 افسروں کو تبدیل کر دیا ۔احکامات کے مطابق گریڈ 19 کے افسر اسحاق حمید بٹکی خدمات ایم ڈی ریلوے کے حوالے کر دیں، ابو طاہر کو ڈپٹی سی ایم ای ویگن ، عقیل یوسف کو ڈپٹی پی ڈی بحالیات، کاشف اعجاز کو ڈپٹی سی ایم ای پی ایم، احمد کریم خان کو ڈبلیو ایم او رسالپور، گریڈ 18فیض علی شاہ ایس ایم ای ڈیزائن رسالپور، گریڈ 17 کے غلام عباس کو اے او او فیصل آباد، سلمان خالد کو اے ٹی او والٹن، محسن نصر اللہ کو اے او فیصل آباد تعینات کردیا۔