لاہور ( جنرل رپورٹر)انصاف ڈاکٹرز فورم پنجاب کی تشکیل نو کے بعد وزیر صحت پنجاب سے ڈاکٹر محسن رانجھا کی قیادت میں پہلی باضابطہ ملاقات، وزیر صحت پنجاب نے انصاف ڈاکٹرز فورم پنجاب کی نئی کونسل کو مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا ہے ۔کونسل کے اراکین کی طرف سے وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا گیا اور یہ امید ظاہر کی گئی کہ مستقبل میں عوام اور ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کی خاطر مستقل بنیادوں پر ایسی میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا جس کی وزیر صحت نے حامی بھرلی۔انصاف ڈاکٹرز فورم پنجاب کی طرف سے کورونا اور دیگر بیماریوں سے متاثر ہونے کے رسک کے پیش نظر تمام طبی عملے کی ہیلتھ انشورنس کا مطالبہ منظور کر لیا گیا۔