کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو دیکھنے میں تھوڑا مضحکہ خیز لگتا ہے کیونکہ یہ رسی پر چل کر کرتب دکھاتا ہے ، زمین پر چلتا ہے ، سکیٹنگ کا اسے شوق ہے اور یہ ہوا میں بھی اڑسکتا ہے ۔ اس کا نام لیونارڈو ہے جسے مختصراً لیو بھی کہا جاسکتا ہے ۔لیونارڈو درحقیقت ’لیگز آن بورڈ ڈرون‘ کا مخفف ہے ۔ یہ ٹڈے کی طرح اچھل سکتا ہے اور سکیٹنگ بھی کرسکتا ہے ۔ کیلٹیک میں خود کار نظام اور ٹیکنالوجی کے تیارکردہ اس روبوٹ میں کئی طرح کے جوڑ ہیں جن سے وہ انسانوں کی طرح چلتا ہے اور پنکھڑیوں کی بدولت جست بھرتا اور اڑتا نظر آتا ہے ۔