سیول (نیٹ نیوز) جنوبی کوریا میں الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ کے وارث لی جے یونگ کو رشوت اور غبن کے جرم میں اڑھائی سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی ژونہاپ نے تصدیق کی ہے کہ لی جے یونگ کو فوری طور سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس کی وجہ جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گُن ہے سے متعلق بدعنوانی کا معاملہ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سام سنگ نے سیاسی مراعات اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے سابق صدر پارک کی ایک قریبی دوست کی کمپنی کو بہت بھاری رقم ادا کی تھی۔ لی جے یونگ کا شمار میموری چپس اور سمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی سام سُنگ کے اہم ترین فیصلے کرنے والے چوٹی کے رہنما میں ہوتا ہے ۔