میری لینڈ ( نیٹ نیوز) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید ڈپریشن کے علاج میں ’’سائیلو سائیبن‘‘ نام کا ایک مرکب موجودہ دواؤں سے 400 فیصد زیادہ بہتر اور مؤثر پایا گیا ہے ۔ یہ ’جادوئی کھمبی کہلانے والی کھمبیوں میں پایا جانے والا مخصوص مرکب ہے ۔ویسے تو سائیلوسائیبن کا شمار منشیات میں کیا جاتا ہے لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران اسے مریضوں میں تشویش اور ڈپریشن جیسی کیفیات بھی ختم کرنے میں بھی مؤثر پایا گیا ہے ، جس کے بعد اسے شدید ڈپریشن کے علاج میں باقاعدہ آزمانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے نتیجے کامیاب رہے ۔