لاہور(میاں رؤف) آئی جی پنجاب نے ایس پی یو میں بڑی کرپشن پر ایس پی کو او ایس ڈی کر دیا جبکہ کرپشن میں ملوث پی اے عبدالجبار، آپریٹر شہزاد ،اور محرر خضر سلطان سمیت 7 اہلکا روں کو فو ری معطل کر کے انکے خلا ف مزیدمحکما نہ انکو ائر ی کا بھی حکم دے دیا، انکوائری کی روشنی میں ان ملازمین کو نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے ، پنجا ب پولیس کے شعبہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو )میں ملازمین کو آدھی تنخواہ رشوت لیکر گھروں میں بھجوانے ، غیر حاضر اہلکاروں کے ریکارڈ پر ٹمپرنگ کرنے اور من پسند پوائنٹ پر ڈیوٹی لگانے کے عوض رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔انکی مبینہ سر پر ستی کر نے والا ایس پی یو کا ایس پی شیخ شاہد تھا۔با وثوق ذرا ئع کے مطا بق آ ئی جی پنجا ب پو لیس کو ایس پی یو سنٹرل سیکورٹی زون ونگ ٹو میں اہلکاروں کو مبینہ طو ر پر آدھی تنخواہوں پر گھر بھجوانے اور کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں جس پر آ ئی جی پنجا ب پو لیس نے انکوائری کا حکم دیا، انکوائری میں ایس پی یو کے ملازمین وحید اسلم، عاقب علی، یاسر عباس، محمد آصف وغیرہ نے ایس پی شاہد کے آپریٹر، گن مین کے علاوہ برانچ کے او ایس آئی ابوبکر، نائب او ایس آئی عبد الرحمن، اے ایس آئی ناصر اور کانسٹیبل خرم کو غیر حاضری پر رشوت دی، انکو ائر ی آفسر کو کانسٹیبل آصف نے بیا ن دیا اسکا تبادلہ چائنیز قونصلیٹ ہوا، 10 روز غیر حاضری پر 2 ہزار رشوت دی، 10 ماہ بعد کانسٹیبل خرم نے غیر حاضری پر ایس پی آفس طلب کیا اور پیش کرنے کے بجائے 5 ہزار لیکر غیر حاضری کا ریکارڈ ختم کردیا۔