لاہور(نیوز رپورٹر)اینٹی کرپشن پنجاب کی کرپٹ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پولیس سٹیشن مانانوالہ کا اے ایس آئی اصغر علی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم اصغر علی کو ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا۔سرکل آفیسر شیخوپورہ نے ملزم سے رشوت کے 50 ہزار روپے برآمد کئے ۔مالی کرپشن پر ننکانہ کے سابق یوسی چیئرمین اور سیکرٹری بھی گرفتار کیا گیا۔ملزمان پر اپنے دور میں 4 لاکھ 14 ہزار روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ سیکرٹری یونین کونسل ذکاء حسین اور احمد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔جعلی اپائنٹمنٹ لیٹر کے ذریعے بھرتی ہونے والے عاقب جنید، علی رضا،ندیم اشرف اور فخر حسین کوگرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے جعلسازی سے سرکاری سکول میں ملازمت حاصل کی۔مریدکے میں 214 کنال زمین کے جعلسازی سے ملکیت حاصل کرنے پر رجسٹری محرر ساجد اسلم اور محمد شبیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قصور میں جعلی سیل ڈیڈ تیار کرنے پر نائب تحصیلدار ملک اقبال گرفتار ہو گیا،مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان محمد یونس اور طارق حسین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔