لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دس ہزار روپے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی لاہور ہائیکورٹ نے ملزم ارشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت کے استفسار پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ اس سے قبل ملزم پر کسی نوعیت کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہواجبکہ اس مقدمہ میں ملزماے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں دس ہزار روپے رشوت وصول کرتے پکڑا گیا تھا، ملزم چار ماہ سے جیل میں قید ہے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔