لاہور(کلچرل رپورٹر)بالی ووڈ کے مقبول اداکار رشی کپور اکتوبر 2018 میں کینسر کے علاج کیلئے بھارت سے امریکا منتقل ہوگئے تھے ۔راہول راویل نے رشی کپور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار اب کینسر سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں۔تاہم اس باوجود رشی کپور اب تک امریکا میں موجود ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اگرچہ کینسر سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں، تاہم وہ مزید علاج اور ٹیسٹس کے لیے امریکا میں رکے ہوئے ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ ماورا حسین اوررشی کپور کی ملاقات کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئیں، جس کے بعد اب رشی کپور نے تصدیق کی ہے کہ ان سے پاکستانی اداکارہ نے ملاقات کی۔رشی کپور اور ماروا حسین کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ایک خاتون نے بالی وڈ اداکار سے سوال کیا کہ تصویر میں نظر آنے والی نوجوان خواتین کون ہیں؟خاتون کے سوال پر رشی کپور نے جواب دیا کہ ان کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والی خواتین پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور ان کی دوست خدیجہ ہیں۔ساتھ ہی اداکار نے ملاقات کرنے پر اداکارہ ماورا حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔رشی کپور نے لکھا کہ انہیں پاکستانی اداکارہ سے مل کر خوشی ہوئی اور انہیں اچھا لگا کہ ماورا حسین نے ان سے ملاقات کی۔