ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جو ہی چا ولہ نے کہا ہے کہ انھوں نے رشی کپور میں بڑی تبدیلی محسوس کی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ کا کہنا ہے کہ 80اور90کی دہا ئی میں رشی کپور سیٹ پر اپنے کردار کے انداز میں داخل ہو تے تھے اوراپنے کردار کی لائنیں عکسبند کرا نے کے بعد دوسری فلم کی طرف چلے جاتے تھے ۔تاہم اب رشی کپور کو ایک مختلف شخصیت کے طور پر پا یا۔انہوں نے کہا کہ اب رشی کپور عکسبندی سے قبل پو ری کاسٹ کو ایک ساتھ اکٹھا کر کے مکمل سکرپٹ ڈسکس کر تے ہیں۔واضح رہے اداکارہ جو ہی چاولہ اور اداکار رشی کپور ماضی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔