لاہور ( شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی کے معاملات کسی کے اپنے بس میں نہیں ہوتے یہ اوپر والے کے بس میں ہے ، جب میں اردگررشتے اور شادیاں ٹوٹتے ہوئے دیکھتی ہوں تو خوفزدہ ہو جاتی ہوں ۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ اگرمیں اپنی ذات کے بارے میں بتائوں تو میں بہت حساس ہوں اور شاید فنکار حساس ہی ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کا دکھ نہیں دیکھ سکتی اور چاہے کسی نے میرے ساتھ کتنا ہی بہت برا کیوں نہ کیا ہو، میں دکھ کے لمحے میں اسے تسلی دیتی ہوں ۔ ریشم نے کہا کہ انسان کو سمجھنا بڑا مشکل کام ہے ، آپ کو ہر روز تجربات ہوتے ہیں اور آپ سیکھتے ہیں لیکن اگلے ہی لمحے ایک نیا تجربہ حاصل ہوتا ہے اور پھر سوچ آتی ہے کہ انسان کو سمجھنا واقعی ہی بڑا مشکل کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کہتی ہوں انسان جیسااندر ہو اسے ویسا ہی باہر سے بھی ہونا چاہیے اور اس کے چہرے پر نقاب نہیں ہونے چاہئیں۔