اسلام آباد(نامہ نگار)نیب ترجمان نے کہا ہے رضوان نامی کوئی شخص چیئرمین نیب کا پرائیویٹ سیکرٹری نہیں ۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ رضوان نامی کوئی شخص ان کے پرائیویٹ سیکرٹری کے حیثیت سے مختلف ملزمان اور گواہان کو فون پر مختلف ہدایات دے رہا ہے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق ہے نہ ہی ایسی ہدایات فون پر دی جا سکتی ہیں۔ چیئرمین کی طرف سے پہلے ہی یہ واضح ہدایت جاری کی جا چکی ہیں کہ کسی بھی مقدمہ میں ملزمان /گواہان سے فون پر بات کی جائے گی نہ انہیں طلب کیا جائے گا، زیادہ تر ٹیلی فون کالز کا تعلق ایل این جی ریفرنس سے بتایا جاتا ہے ،جعلی ٹیلی فون کالز کا مقصد نیب کو بحیثیت ادارہ بدنام کرنے کے علاوہ چئیرمین نیب کے دفتر کو ہدف تنقید بنانا مقصود ہو سکتا ہے ،تمام ملزمان /گواہان جعلی فون کالز کی صورت میں ترجمان نیب سے رابطہ کریں۔