اسٹینفورڈ(ویب ڈیسک) دو امریکی جامعات نے گردے میں پتھری کا ایک نیا ٹیسٹ وضع کیا ہے جس کے تحت پیشاب کے ذریعے بہت حد تک درستگی سے گردے میں پتھری کا انکشاف کیا جاسکتا ہے۔ماہرین نے ایک نیا قابلِ بھروسہ ٹیسٹ وضع کیا ہے اور اسے SLIPS-LAB کا نام دیا گیا ہے۔ پیشاب کے ذریعے کیا جانے والا یہ ٹیسٹ صرف آدھے گھنٹے میں نتائج فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت گردوں میں پتھری کے جو مروجہ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ان میں سات سے دس دن لگتے ہیں۔