لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار استاد رفاقت علی خان کا نعتیہ کلام ’’اے صبا مصطفی سے جا کہنا ‘‘ ریلیز کردیا گیا رمضان المبارک کی مناسبت سے تیار کئے گے نعتیہ کلام میں گلوکار اے آر سونو اور عثمان فاروقی نے بھی اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا اس ویڈیو کو معروف ہدایتکار عمر مارشل نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اس کو کمپوز حاجی عرفان میوزک افضل خان نے ترتیب دیا ،راشد چودھری اور احد خان نے پرڈیوس کیا ہے راشد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی گلوکاروں کو جہاں اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے پاکستان میں مقبولیت حاصل ہوتی ہے اسی طرح بیرون ممالک میں بھی ان فنکاروں کو خاصی شہرت حاصل ہوتی ہے ۔