تہران (این این آئی)ایران کی مجلس شوری ٰ کے ایک رکن علی مطہری نے کہا ہے کہ سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی موت طبعی نہیں آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں ۔اپنے ایک حالیہ مضمون میں انہوں نے لکھا ہے کہ موجودہ ایرانی صدر حسن روحانی کو بعض ذرائع سے دھمکیاں دی گئی ہیں کہ اگرانہوں نے امر یکہ کے ساتھ مذاکرات کیے تو ان کا انجام بھی رفسنجانی جیسا ہوگا۔