اسلام آباد (خبر نگار ) ریفرنس کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں۔ سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے بیانات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث پر مشتمل اضافی دستاویزات شامل ہیں۔جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا صدر مملکت کو لکھا گیا خط اور وزارت قانون و جوائنٹ ایسو سی ایٹس یونٹ کی پریس ریلیز کو بھی اضافی دستاویزات کا حصہ بنایا گیا ہے ۔اضافی دستاویزات سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ابراہیم کے استعفے کی وجوہات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔