اسلام آباد/لاہور ( این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کا استعفیٰ منظور کر لیاجس پر چودھری پرویز الٰہی کو قا ئم مقام گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا جبکہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے ۔چودھری پرویز الٰہی کو قائم مقام گورنر پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔