واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) کی میڈیا ترجمان الیسا فرح کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ بے بنیاد ہے کہ امر یکہ مشرق وسطی میں 14 ہزار اضافی فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ٹویٹر پر یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ اس سلسلے میں سامنے آنے والی رپورٹ غلط ہے ۔ امر یکہ اپنے 14 ہزار اضافی فوجی مشرق وسطی ہر گز نہیں بھیجے گا"۔اس سے قبل امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" نے بتایا تھا کہ واشنگٹن ایرانی خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنے 14 ہزار فوجی مشرق وسطی بھیجنے پر غور کر رہا ہے ۔