سینٹ جارج( سپورٹس ڈیسک) پال سٹیرلنگ کی شاندار کار کر دگی کی بدولت آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 4 رنز سے شکست دیدی ، پال سٹیرلنگ مین آف دی میچ قرار پائے ۔ پہلے کھیلتے ہوئے آئرش ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں پر 209 رنز کا ہدف دیا، پال سٹیرلنگ نے 95 رنز بنائے ۔ جواب میں میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور صرف204 رنز ہی بناسکی۔ ایون لیوس 53 کے ساتھ نمایاں رہے ۔