اسلام آباد ،لاہور(خصوصی نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،نیوز رپورٹر ،کر ائم ر پو رٹر)پنجاب میں ایکسائز اورپولیس سمیت 28افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے قاسم صمد خان کی بطور سیکرٹری سینٹ منظوری دی،قاسم صمد خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ ذمہ داریاں ادا کررہے تھے ۔ادھر پنجاب میں نوٹیفکیشن کے مطابق ارم بخاری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائرایجوکیشن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی اسامی شوکت علی کی وفاق میں جانے کے سبب خالی ہوئی تھی۔تاہم ارم بخاری کو سیکرٹری تعلیمات (ہائر ایجوکیشن ) کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ محمد عامر جان، سیکرٹری انرجی کو سیکرٹری اوقاف پنجاب کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ زبیر وحید ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر (اکیڈیمک ) مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ،سفینہ صدیق ڈائریکٹر (اکیڈیمک ) مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تعینات، منیب الرحمن ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ،،محمد بوٹا نجم ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو افسر بکار خاص بنادیاگیا،تقرری کے منتظر محمد ماجد اقبال کی 115دن یوم کی منظور کی گئی رخصت کے احکامات منسوخ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس تعینات،تقرری کے منتظر محمد ابو بکر کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجا ب کے سپرد کر دی ہیں۔ محمد سرور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) جھنگ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) جھنگ ،مس عائشہ کرامت گھمن ڈپٹی سیکرٹری انرجی کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،مس حمیرہ ارشاد ڈائریکٹر (ایڈمن ) چائلڈ پروٹیفیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری انرجی،عبد الغفار ڈائریکٹر (ریونیو اینڈ کالونیز ) چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تبدیل کر کے سیکرٹری (ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ) تعینات کر نے کے علاوہ سید حماد بن حامد ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس) باب پاکستان فائونڈیشن کو تبدیل کر کے خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔ادھر ایکسائز حکام نے 4ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو تبدیل کر دیا ۔ ایکسائز افسر موٹر برانچ لاہورسلیم بٹ کو ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی تعینات کر دیا ہے ۔امجد علی خان کو ای ٹی او میانوالی لگا دیا ہے ۔ملک محمد عظیم کو ای ٹی او موٹر برانچ لاہور تعینات کر دیا اور اے ای ٹی او ذوالفقار عباس کو اے ای ٹی او مری بریوری لگا دیا ہے ۔آئی جی پنجاب نے 11 ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلے کر نے کے احکا م ات جا ری کر دئیے ۔جسکے مطابق غضنفر عباس ایس ڈی پی او شورکوٹ جھنگ ، احمد عباس ایس ڈی پی او فورٹ عباس ، رمیض احمد ڈی ایس پی لیہ ، رحمان قادر ڈی ایس پی انویسٹیگیشن فیصل آباد ، محمد شبیر ایس ڈی پی او صدر منڈی بہاوالدین ، زاہد مجید ایس ڈی پی او منچن آباد بہاولنگر، محمد حیات ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بھکر ،خالد محمود ایس ڈی پی او جوہر آباد خوشاب، شفقت ندیم ایس ڈی پی او صدر سرگودھا ، اختر علی ایس ڈی پی او سٹی بہاولپور تعینات اور نوید مرتضی کی خدمات پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے سپردکر دی ہے ۔ آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے ڈی آئی جی احمد ناصر عزیز ورک کی خدمات پنجاب پولیس کے لئے طلب کر لی ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی محکمہ داخلہ کو ایک مراسلہ ارسال کر دیا گیا ۔