رحیم یار خان (سٹی رپورٹر )موٹرسائیکل چوری کرنیکا الزام لگا کر صفائی پیش کرنے کے باوجود ملزمان نے ا30سالہ نوجوان پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کرکے اسے قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا، 2کی تلاش جاری ہے ،کچہ بیٹ مغل کے رہائشی30سالہ اللہ دین کو ملزمان محمد علی، رحمن، احسان اللہ اور نور محمد نے چند روز قبل تشدد کیا تھا، اللہ دین گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔