لاہور( شوبز ڈیسک) ہوسٹ و ماڈل رمشا خان کی فنی مصروفیات میں اضافہ ہوگیا ہے وہ مختلف برانڈز کے فوٹو شوٹس اور نجی ٹی وی کے پروگرام کی ریکارڈنگز میں مصروف ہو چکی ہیں ۔ایک ملاقات کے دوران رمشاخان نے بتایاکہ ہرآنے والا دن میری فنی مصروفیات میں اضافہ کر رہاہے ، لاہور میں کچھ برانڈز کے شوٹس مکمل کررہی ہوں ،ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اب تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہو رہی ہے ، شوبز سے وابستہ 3 سال ہو گئے ہیں اور بہت جلد بڑی سکرین پر نظرآؤنگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے پراجیکٹس میں بھی شامل ہو رہی ہوں ،ان دنوں ٹی و ی ڈراموں میں کریز بڑھا ہوا ہے جس سے لگتا ہے کہ نجی چینل کے ٹی و ی ڈرامہ اور پروگرامزاپنے اصل روپ میں آچکے ہیں ۔