راہوالی (نامہ نگار) روزہ مسلمانوں کیلئے جسمانی اور روحانی طور پر خود احتسابی کا موقع فراہم کرتا ہے رمضان المبارک ہمیں جھوٹ اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بچاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ چودھری محمد نواز حفیظ نے سٹیزن کمیٹی راہوالی کے صدر مشتاق احمد بادل کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ماہ مقدس میں غرباء و مساکین کی بھلائی کیلئے فیاضی کا خاص اہتمام کرنا چاہئے اس موقع پر آ غا عبدالمجید، مبین خان، چودھری مالک ڈھڈی، فریاد سیٹھی، چودھری کاشف حفیظ، چودھری یاسر علی، مرزا برار کاشف، عبداللطیف چودھری و دیگر بھی موجود تھے ۔