لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ڈی سی آفس نادر ہال میں رمضان بازاروں میں بہترین کام کرنے والے افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز،میٹرپولیٹن کارپوریشن کے افسران ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،انڈسٹریز،سوشل ویلفیئر،ایل ڈبلیو ایم سی،لاہور پارکنگ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور نے مجموعی طور پر 103افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔