فیصل آباد،رجانہ(مانیٹرنگ ڈیسک،نامہ نگار) این اے 105 سے پی ٹی آئی کے امیدوار آصف توصیف کی نااہلی کے بعد ان کا ٹکٹ کینسل کردیا جبکہ حلقے میں آزاد امیدوار رضا نصراﷲ گھمن کی حمایت کااعلان کیاہے ۔ 2013 کے الیکشن میں رضا نصراﷲ گھمن ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ ٹکٹ تاخیر سے جاری ہوئے اس لئے انہیں بلے کا نشان نہیں ملے گا اوروہ آزاد حیثیت میں ہی الیکشن لڑیں گے ۔ رجانہ حلقہ پی پی 120میں ڈرامائی تبدیلی ، سپریم کورٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری رمضان پرویز کی نا اہلی پر بریگیڈئیر (ر) جاوید اکرم (ستارہ امتیاز ) و سابق ایم پی اے کو تحریک انصاف نے امیدوار نامزد کر دیا ۔ موصوف چوہدری رمضان پرویز کے کورنگ امیدوار تھے اور انہیں بالٹی کا نشان الاٹ ہو چکا ہے اور اب بریگیڈئیر (ر) جاوید اکرم تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بالٹی کے نشان پر الیکشن لڑیں گے ۔ چوہدری رمضان پرویز کی نااہلی سے نہ صرف پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء آزاد امیدوارپی پی 120خوش ہیں بلکہ لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری رمضان پرویز کی سپریم کورٹ سے نااہلی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کرنل(ر) سردار محمد ایوب خاں گادھی کی حلقہ میں پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔