لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے رمضان المبارک کے پیش نظر بچوں کے لیے منفرد اور رنگین تسبیح بنانا سکھادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں ویڈیوز میں اداکارہ مہارت سے رنگین موتیوں، دھاگے، اون اور سوئی کی مدد سے بچوں کے لیے تسبیح بناتی دکھائی دیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر پر موجود کسی بھی قسم کے موتیوں سے رنگین تسبیح بنائیں اور بچوں کو پڑھنے کی ترغیب دلائیں۔تسبیح کیا ہے، اس میں ہم کیا پڑھتے ہیں بچوں کو یہ سب بتانا بہت ضروری ہے۔