اسلام آباد(شوبز ڈیسک)ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی متنازع سٹار حریم شاہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا کہ انہیں ایک نامور چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ایک معروف ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور سال 2020 کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی آفر دی ہے ، کیا آپ مجھے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں؟‘ٹک ٹاک سٹار نے اس پر صارفین سے ان کی رائے بھی پوچھی، جس پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔انہوں نے حریم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت کرے ‘۔