واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے خاتون جج ایمی کونی بیرٹ کوسپریم کورٹ کی نئی جج نامزد کر دیا۔ لبرل جج روتھ بیڈر گنزبرگ کی جانشین کے طور پر ایمی کونی کی نامزدگی وائٹ ہاؤس میں تقریب میں کی گئی۔ نامزدگی کی سینیٹ سے توثیق ہونا باقی ہے ، امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ سینیٹ میں اکثریت کی حامل ریپبلکن پارٹی نامزدگی کی حمایت کر دیگی۔ صدارتی امیدوار جوبائیڈن و دیگر نے انتظار کی اپیل کرتے ہوئے سینٹ پر زور دیا ہے کہ انتخابات سے قبل نامزدگی کی توثیق نہ کی جائے ۔ بیرٹ کی تقرری سے سپریم کورٹ میں قدامت پسندوں کا غلبہ مزید مضبوط ہوگا۔48 سالہ ایمی کونی سات بچوں کی ماں ہیں۔ تقرری کی صورت میں وہ اس وقت سپریم کورٹ کی سب سے کم عمر جج ہونگی۔