واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پال رایان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں احمق قرار دے دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پال رایان جیسے ری پبلکن اراکین پارٹی کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ وہ کمزور، غیر مؤثر اور احمق ہیں۔ انہوں نے ایوان نمائندگان کے اقلیتی دھڑے کے سربراہ مک کارٹی کو پال رایان کے مقابلے میں کہیں زیادہ باصلاحیت رہنما قرار دیا۔ ٹرمپ نے پال کی توہین جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان جسے افراد ریپبلکن پارٹی کو تباہ کر کے رکھ دینگے ۔ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کے سابق سربراہ پر یہ حملے امریکی جریدے پولیٹیکو سے وابستہ صحافی ٹم البرٹا کی تازہ کتاب امریکن کارنیج میں 2016ء کی انتخابی مہم اور صدر امریکا کی حیثیت سے اپنے کردار کے بار ے میں پال رایان کے منفی تاثرات سامنے آنے کے بعد کئے ۔ پال رایان