واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ماسک پہن ہی لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے پہلی بار ماسک پہن کر عوام کے سامنے اس وقت انٹری دی جب وہ میری لینڈ کے ملٹری ہسپتال میں زیرِ علاج فوجیوں اور فرنٹ لائن طبی عملے سے ملاقاتیں کر رہے تھے ۔عوام کو وبا سے بچائو کی ترغیب نہ دینے اور عوامی اجتماعات میں ماسک نہ پہننے پر امریکی صدر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں تھے ۔