واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی سپریم کورٹ نے سابق پورن سٹار کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر کردہ ہرجانے کا دعوٰی مسترد کردیا۔ عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا پورن سٹار کی درخواست ریاست ٹیکساس کے ہرجانے کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتی۔سابق پورن سٹار سٹارمے ڈینیئلز المعروف سٹیفنی کلیفورڈ نے 2019 ئمیں ریاست ٹیکساس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔سٹیفنی کلیفورڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے میرے ساتھ جنسی تعلقات رہے اور انہوں نے مجھے 2016 ئکے انتخابات سے ایک ماہ قبل جنسی تعلقات کے معاملے پر خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم بھی ادا کی تھی۔ بعد ازاں مجھے جنسی تعلقات کے حوالے سے بات کرنے پر دھمکایا گیا اور عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی گئی۔