واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کی پاداش میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ ٹوئٹ میں امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ ایران پر نئی پابندیاں کیوں عائد کی جارہی ہیں ۔پابندیوں کے باعث شاید ایرانی صدر اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک بھی نہ جاسکیں ۔