واشنگٹن،ماسکو(نیٹ نیوز،این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے روس کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روس سے بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔دوسری طرف امریکہ نے نورڈ اسٹریم گیس منصوبے میں شامل روسی جہاز فارچوناپر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سروس نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس میں مخالف ملک یعنی روس سے بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ نورڈ اسٹریم دوگیس پائپ لائن سمندر میں روس سے جرمنی تک بچھائی جا رہی ہے ،امریکی مخالفت کے باوجود اس منصوبے پر نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔