نیویارک(این این آئی)امریکی ریاست نیو یارک کی ایک عدالت نے جرمنی کے ڈوئچے بینک کو حکم دیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروباری اور مالیاتی مصروفیات سے متعلق دستاویزات امریکی کانگریس کو مہیا کرے ۔ ان دستاویزات کی کانگریس کو فراہمی کا مطالبہ امریکی ایوان نمائندگان کی دو کمیٹیوں نے کیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مطالبے کے جواب میں ٹرمپ نے مقدمہ دائر کر دیا تھا، جس میں اب عدالت نے اپنا فیصلہ امریکی صدر کے خلاف دے دیا ہے ۔ اس کے علاوہ نیو یارک کی علاقائی پار لیمنٹ نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ماضی میں جمع کرائی گئی ٹیکس دستاویزات بھی کانگریس کو مہیا کی جائیں۔