واشنگٹن،بیجنگ(صباح نیوز،نیٹ نیوز) ٹرمپ نے چین پر مزید سخت پابندیاں لگا دیں بیجنگ نے بھی بھرپور جواب دینے اور بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرلیا ۔ چین نے کہا ہے کہ برطانیہ امریکہ کی کٹھ پتلی ہے ،واشنگٹن معاملات میں مداخلت بند کرے ،ہانگ کانگ کی خودمختاری کے قوانین کو لاگو کرنے سے باز رہے ورنہ سختی سے جواب دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اضافہ ہوا ہے ، امریکی صدر نے ہانگ کانگ سے ترجیحی تجارتی سلوک ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر اور چینی حکام پر پابندیوں کے قانون پر دستخط کر دیئے ،انہوں نے کہا ہے کہ چینی ہم منصب سے ملاقات کا امکان نہیں،عالمی ادارہ صحت بیجنگ کا کٹھ پتلی ہے ، ہانگ کانگ کی خودمختاری کا ایکٹ کانگریس سے منظور،ذمہ داروں کو پکڑ سکیں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ اب چین جیسا ہی برتا ئوکیا جائے گا،حساس ٹیکنالوجی بھی برآمد نہیں کی جائے گی، ہانگ کانگ کی خودمختاری کا ایکٹ سائن کیا ہے جو کانگریس نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے ، یہ قانون امریکی انتظامیہ کو نئے طاقتور اختیارات دے گا کہ وہ ہانگ کانگ کی آزادی کو ساکت کرنے میں ملوث ذمہ داروں اور اداروں کو پکڑ سکیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بعض ملازمین پر ویزا پابندیاں عائد کردی ہیں ،دنیا بھر کی ٹیلی مواصلات کمپنیوں کو خود کو نوٹس پر غور کرنا چاہئے ۔مائیک پومپیو کے مطابق امریکہ نے روسی فنانسر نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں،پرگوزین فرنٹ کمپنیوں اور سہولت کاروں کے نیٹ ورک پر انحصار کرتا ہے ، جس میں ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ میں مقیم تین کمپنیاں اور آج نامزد ایک فرد شائن ڈریگن گروپ لمیٹڈ شامل ہے ۔اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے ہواوے کے آلات پر پابندی لگانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ امریکہ کی کٹھ پتلی ہے ۔