اسلام آباد، راولپنڈی (نیوزرپورٹر، 92نیوز رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نکولس کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ وزارت دفاع میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں تزویراتی ، باہمی دفاعی تعاون اور علاقائی امن و امان کی صورتحال زیر غور آئی۔