اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حاضرسروس میجرکوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی طرف سے سنائی گئی عمرقیداور برطرف کرنے کی سزا کی توثیق کردی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق حاضرسروس میجرکوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی طرف سے اختیارات کے ناجائز استعمال پر عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے میجرکو سنائی گئی عمرقید کی سزا کی توثیق کردی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ادارہ جاتی احتساب پر یقین رکھتی ہے ۔