لاہور( سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان رمیز راجہ نے کہاہے کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی کا سن کر افسوس ہوتا ہے ، سالوں میں نوجوان ٹیلنٹ کو پروموٹ نہیں کر پائے ۔ محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر ہیں لیکن بہترین بیٹسمین نہیں ‘ سرفراز احمد کیلئے جگہ بن سکتی ہے ۔ سیاست نے ماضی میں پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچایا لیکن موجودہ ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا لگتا ہے ۔ بابر اعظم عمران خان کو فالو کرنا چاہتے ہیں تو نوجوان کھلاڑی میں ٹیلنٹ پرکھنے کی آنکھ پیدا کرنی ہوگی۔ بابر ایک دو سال تک ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی کیلئے تیار ہو جائینگے ۔