لاہور (نامہ نگار)لاہور کی تاجر برادری ’’ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ ‘‘ڈرامے کو مسترد کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران لاہور میاں طارق فیروز، جنرل سیکرٹری عادل حفیظ نے صدر پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ پاکستان حاجی طاہر نوید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ۔پریس کانفرنس میں میاں سعید ، رفعت علی سنی ،حاجی لیاقت ،باؤسجاد ،ایس ایم اختر سمیت دیگر مارکیٹیوں کے صدور جنرل سکرٹریز نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہیں اور تاجر برادری ان پالیسیوں کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے ۔کورونا وباکے باوجود حکومت نے ایک بہترین ٹیکس فری بجٹ دیا ۔