کولمبو( نیٹ نیوز)سری لنکا کے وزیرکھیل و امورنوجواناں نمل راجہ پاکسا نے اردو میں ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سری لنکا آنے پرخوش آمدید کہتے ہیں،امید ہے کہ ان کے دورے سے پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارتی،فلاحی، عسکری اور خارجی تعلقات کو باہمی فروغ ملے گا اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کو مزید سمجھنے اور قریب آنے میں مدد ملے گی،خدا کرے کہ وزیراعظم پاکستان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے لئے برکت اور ترقی کا باعث بنے ، ہماری نیک خواہشات اور دعائیں آنے والے معزز مہمانوں کے ساتھ ہیں! پاکستان سری لنکا دوستی!!زندہ باد۔سپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن وزیر نم راجپا کسہ کو اپنے دستخط شدہ بیٹ دیا جس پر سری لنکن وزیر نے شکریہ دا کیا۔