واشنگٹن (آن لائن، نیٹ نیوز) امریکا کے منتخب صدر بائیڈن نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہر گز حاصل نہیں کرنے دے گی، انہوں نے یہ بات امریکی نیوز چینل سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی، بائیڈن کے مطابق امریکا کو جوہری معاہدے سے علیحدہ کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے "قریب" جانے پر مجبور کر دیا۔دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار سنبھالتے ہی امریکی عوام کو صرف 100 روز ماسک پہننے کی ہدایت کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے ہمیشہ کے لیے ماسک پہننے کا نہیں کہوں گا، ٹرانسپورٹیشن، اندرون ملک ٹرانسپورٹیشن، جہازوں، بسوں اور دیگر مقامات پر بھی ماسک پہننا ہوگا۔جوبائیڈن نے وبائی امراض کے ماہر انتھونی فاؤچی کو مشیر بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں انتھونی فاؤچی نئی انتظامیہ میں بطور چیف میڈیکل ایڈوائزر کام کریں۔