کوئٹہ (این این آئی)ضلع ہرنائی میں مسجد میں نا معلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم دمڑ کے مطابق گزشتہ شب گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل محمد وسیم تبلیغی جماعت کے افراد کو جامع مسجد لیکر گیا جہاں پر موجود شرپسند وں نے پولیس اہلکار کو دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید جبکہ شرپسند جائے وقوعہ سے اسکی سرکاری رائفل لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک مشکوک بیگ برآمد کرلیا جس سے دوران چیکنگ چا ر کلوگرام دھماکہ خیزمواد ،پرائما کارڈ، ہینڈ گر نیڈ، دوموبائل فون ، گھڑی اور ایک جیکٹ برآمد کرلی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد علاقے میں دہشتگردی کی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا جسے تحویل میں لے لیکر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔