ماسکو(ویب ڈیسک) روس کے دلدلی علاقے کے وسط میں چوکور لوہے کے دروازوں کی بنی ایک عمارت ہے ‘ دروازے کی زنگ آلود سلاخوں کے پیچھے کئی ریڈیو ٹاور ہیں ،یہ عمارت جو سینٹ پیٹرزبرگ سے زیادہ دور نہیں، سرد جنگ کے زمانے سے ہی پراسراریت میں لپٹی ہوئی ہے ۔ یہ عمارت MDZhB نامی ریڈیو سٹیشن کا ہیڈکوارٹر ہے اس ریڈیو کے متعلق آج تک کسی نے دعویٰ نہیں کیا کہ وہ اسے آپریٹ کرتا ہے ، پچھلے 35 سالوں سے دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن چلتا رہتا ہے تاہم اس پر چلنے والی ٹیون کافی بھدی اور ایک سی ہے ، ہر چند سیکنڈ بعد اس میں ایک دوسری آواز شامل ہوجاتی ہے اس ریڈیو پر ہفتے میں ایک یا دو بار ایک مرد یا عورت کی آواز بھی آتی ہے جو روسی زبان میں ایک یا دو لفظ پڑھتے ہیں۔ پوری دنیا میں کوئی بھی شخص 4625 kHz فریکوئنسی سیٹ کرکے اس ریڈیو کو سن سکتا ہے ‘دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ریڈیو سٹیشن کی آن لائن فین فالوونگ لاکھوں میں ہے ، لوگ اسے The Buzzer کے نام سے جانتے ہیں اسی طرح کے دو اور پر اسرار ریڈیو سٹیشن The Pip اور Squeaky Wheel بھی ہیں حیرت انگیز طور پر ان ریڈیو سٹیشن کے سننے والے بھی اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم وہ کیا سنتے ہیں۔